بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان

بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان

بلوچستان میں بڑاسیاسی اتحاد بننے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن  کے قائد نواز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور مسلم لیگ ن میں اتحاد کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ اتحاد ہونے پر تینوں جماعتیں مل کر بلوچستان میں الیکشن لڑیں گی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے فیصلہ مذاکرات میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے جام کمال ن لیگ کے وزیراعلیٰ بنانے کی شرط پرپارٹی میں شامل ہوسکتےہیں جبکہ جے یو آئی نے عبدالغفورحیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانےکی شرط رکھ دی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔