وطن واپس پہنچا، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملک کے قرضے 1350ارب کم ہوگئے: اسحاق ڈار

وطن واپس پہنچا، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملک کے قرضے 1350ارب کم ہوگئے: اسحاق ڈار

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات وطن واپس پہنچا ہوں اور ڈالر تقریباً دس روپے کم ہوا ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا

بعد ازاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ہمارےمسائل میں شامل روپے کی قدر مصنوعی طورپرگرنا ہے، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورزپربڑھتی قیمتیں بھی مسائل میں شامل ہیں

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پاکستان پہنچا، ڈالر میں 10 روپےکافرق پڑگیاہے، 24 گھنٹےسےبھی کم وقت میں پاکستان کےقرضے 1350ارب کم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ 1999میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پچھلے بل میں مزید تبدیلی ہونی چاہیے۔