وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہوئی توخان الیکشن میں دوتہائی اکثریت لے گا عدم اعتمادکی تحریک کوشکست ہو گی پاکستان کوفتح ملےگی۔
ایک بیان میں اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےپاس تمام آپشنز موجود ہیں پوری جماعت عمران خان کے فیصلوں کیساتھ کھڑی ہے عمران خان بلیک میل ہو کر کبھی فیصلہ نہیں کرےگا اپوزیشن کےلوگ کپتان کے جلسوں سےخوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب بات عدم اعتماد سےآگے جاچکی ہے پاکستان غلامی کی زندگی گزارنےکیلئےبالکل بھی تیار نہیں ہے پی ٹی آئی اسلام آبادمیں تاریخی جلسہ کرےگی آج بھی جلسوں میں وہی جوش وخروش ہے جو دھرنے کے وقت تھا ہم جیسے27مارچ کے قریب پہنچیں گےعوام کاجذبہ زیادہ ہوگا۔
اسدعمر نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کو شکوے شکایات ہیں لیکن مقابلہ عمران خان اور چوروں میں ہو گا تو کارکنان کپتان کے ساتھ ہوں گےپاکستان کی سیاست میں لائن کھچ چکی ہے ایک طرف عمران خان ہے جو پوری دنیامیں پاکستان کاوقاربلندکر رہاہے تو دوسری طرف بوٹ پالش کرنےوالےاس وقت کیسے گرے ہوئے ہیں اب معاملہ پاکستان کا بن چکا ہے 27 کو دیکھیں ہونے کیا والا ہے۔