سربراہ مسلم لیگ(ن)نواز شریف کےپوتے زیدحسین نوازکی دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام جاتی امرارائیونڈشمیم فارم ہاؤس میں کیا گیا، دعوت ولیمہ کی تقریب میں تقریباً 700 مہمانوں کومدعوکیاگیا ۔
جاتی امرارائیونڈشمیم فارم ہاؤس میں تقریب کااہتمام کیاگیا، دعوت ولیمہ کی تقریب کیلئے جاتی امرا میں عارضی مارکی قائم کی گئی، مہمانوں کو سردی کی شدت سےمحفوظ رکھنےکیلئے ہیٹرز کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ سربراہ مسلم لیگ(ن)نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف موجود تھے ۔ اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز،علی ڈار،اسماءڈار، حسن نواز،حسین نواز، پرویزرشید،خواجہ محمدآصف، سہیل ضیاء بٹ، عمر سہیل ضیا ء بٹ ، جنید صفدرشریک ہوئی ۔
تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے ۔ تقریب میں امریکا،بھارت،برطانیہ اوراٹلی سےمہمانوں نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ حاجی طلعت، اشتیاق لون،میاں حنیف، عارف حمید بٹ، سعید احمد، غزل سعید، عدنان سعید، ثناء سعید،علینا بدر،سعید توقی، مسز داؤد، ایشوانی اروڑا، مسز ونڈانہ اروڑا ، کمال اسوال، مسز منیشا اسوال، دانش اسوال، مسز ریتو اسوال ، سنجیو گارج، مسز رینو گارج، ادیتیا ، نمت میہراکی، وجے اروڑا، مسز وجے اروڑا، کمال پوپلئی، ابھینواوسوال، اشیتا اوسوال، راجیو گولاٹی، گگن کھنہ، مسز نومیتا کھنہ، پراہلڈ ببر، وریندر ببر ، محمد شیریانہ، مینو ملہوترا، ڈیونڈر موہن ملہوترا نے تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب میں سکیورٹی کےسخت انتظامات، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔جاتی امرا کی ایک سائیڈ کی سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا، ایک سائیڈ کی سڑک مہمانوں کی گاڑیوں کے لئے مختص کی گئی تھی ۔