ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں کرمنل کورٹ نے نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ اس پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ردعمل دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فیصلے نے پھر ثابت کردیا نظام انصاف طاقت ور جاگیر داروں کے گھر کی لونڈی ہے، قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وڈیرہ چیئرمین سے سوال ہے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہے، طاقتور اور جاگیردار ہی آپ کے چہیتے ہیں؟ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا،کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔فیصلے نے پھر ثابت کردیا نظام انصاف طاقت ور جاگیر داروں کے گھر کی لونڈی ہے۔
قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام۔ پیپلزپارٹی جو قوم… pic.twitter.com/DOqnqSZTxa— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) March 30, 2026