لاہور:(رانا طارق جاوید، بیوروچیف تیزخبرنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن این اے 129کے ٹکٹ ہولڈرالحاج شیخ روحیل اصغر ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمارانا اکبر سلیم ، خان بہادر گلشن نے امیدوار چیئرمین یوسی 147عاصم علوی کے مسلم لیگ ن یوسی 147مرکزی دفتر کا افتتاح کیا ۔
الحاج شیخ روحیل اصغر کی قیادت میں جلد یوسی 147کی بلدیاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمیٹی حلقہ کے عوامی مسائل کے حل اور نئی یوسی 147بلدیاتی قیادت کی ٹیم تشکیل دینے میں کردار اداکرےگی ۔اس موقع پر محمد ریاض بھٹی،محمد ایوب انجم،عرفان احمد خان ، حاجی فقیر محمد ، فوجی اینٹوں والا ، عمرخان ، ملک فرحت، میاں قصیر غفوراور اہلیانِ یوسی 147 تاج باغ، منظور کالونی ،مسلم لیگی ن کے کارکنان اور دیگر علاقوں کے معززین کی بھرپور شرکت۔