اسلام آباد: گذشتہ روز لاہور میں مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ق لیگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا ہوا؟تیز خبر نیوز نے پتہ لگالیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران کو بجٹ تک وزارت اعلیٰ اور پھر الیکشن کی پیشکش کی، ساتھ ہی الیکشن کے بعد اگلے سیٹ اپ میں اہم عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں (ق) لیگ کو پنجاب کی وزرات اعلیٰ دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر ق لیگ نے پارلیمانی سال مکمل کرنے کی شرط رکھ دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ اس شرط پر قبول کرینگے اگر بقیہ ڈیڑھ سال مکمل کئے جائیں، آئندہ سیٹ اپ کسی نے نہیں دیکھا اور نہ ہی ن لیگ کا اعتبار کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو بھی چوہدریوں نے وزارت اعلیٰ کیلئےٹرم پوری کرنےکا جواب دیا ہے۔
ادھر لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ بھی مولانا کی ہم آوازہوکر ان ہاؤس تبدیلی پر فوری الیکشن چاہتی ہے جبکہ پی پی،ق لیگ پارلیمانی سال مکمل کرنے کی خواہاں ہیں جبکہ پی ڈی ایم بھی فوری الیکشن چاہتی ہے۔