پاکستان اس وقت بارشوں کی زد میں ہے لیکن طوفانی بارشوں نے پڑوسی ملک بھارت میں بھی تباہی مچا دی ہے اور محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
بھارت میں بارش کا رواں موسم “ساون” کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے اور ساون ان دنوں ملک کے بیشتر حصوں میں ٹوٹ کر برس رہا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اور انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبنی اور اطراف کے علاقوں میں ہونے والی تیز بارشوں نے لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ہیں، سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے، اندھیری سب وے سمیت کئی سب ویز پانی سے بھرنے کے باعث انہیں بند کردیا گیا ہے جب کہ کئی بسوں کے روٹس بھی بدلنے پڑے ہیں۔
#WATCH | Maharashtra | Andheri Subway waterlogged in Mumbai as rain continues to lash the city pic.twitter.com/7kiRhDVjel
— ANI (@ANI) July 7, 2022
طوفانی بارشوں کے باعث وسئی کا پانڈھر تارا پل مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے، اور اطراف کے 30 سے زائد گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں، تین روز سے جاری مستقل بارش کے باعث نالا سوپارا اور دیگر علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور ٹرین کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ دو دنوں کے لیے ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی حصوں میں مزید طوفانی بارشیں ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 10 جولائی تک الرٹ جاری کیا ہے۔
Maharashtra | Red alert issued for Raigad, Ratnagiri & Sindhudurg till July 9, while Palghar, Pune, Kolhapur & Satara are on red alert till July 8. Mumbai & Thane are on orange alert till July 10: IMD pic.twitter.com/UWMip78mzs
— ANI (@ANI) July 7, 2022