پنجاب بھر میں کورونا پابندیاں ختم، نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب بھر میں کورونا پابندیاں ختم، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور سمیت پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی، پنجاب حکومت نے کورونا پابندیاں ختم کردیں۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کھول دی گئی،محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔کاروباری مراکز سے وقت کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔

 محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی کی انڈور تقریبات میں 500 مہمانوں کی

اجازت ہوگی۔سینما ہالز، جمز، مزارات، پارکس سمیت تمام مقامات معمول کے مطابق کام کریں گے۔