وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔
مریم نوازسے شیخوپورہ ، قصور اور ننکانہ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب دیہات میں صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کیلئے پلان طلب کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارکان پنجاب اسمبلی کو پراجیکٹ کیلئے تحریری ڈیمانڈ دینے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی شہروں اور دیہات کے محلوں کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لئے فوری پلان بھی طلب کرلیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں، عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہئے۔
نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی میں رانا محمداقبال خان،محمد حسن رضا،محمداشرف رسول،چوہدری محمد الیاس خان،محمد نعیم صفدر،ملک احمد سعید خان،احسن رضا خان،محمود انور،رانا سکندر حیات شامل تھے۔
اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ تمام اراکین نے اپنے حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔
پرویز رشید ، ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب ، عظمی بخاری ، بلال کیانی ، ثانیہ عاشق, بھی موجود تھے۔