”انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر بل گیٹس کا مشکور ہوں“

”انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر بل گیٹس کا مشکور ہوں“

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کے ہمراہ اپنی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان آنے والے بل گیٹس کا خیر مقدم باعثِ مسرت تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی بہبود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بل گیٹس کی پذیرائی کی جاتی ہے، انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف کے منصوبوں پر تعاون پر مشکور ہوں۔

It was a pleasure to welcome @BillGates who came to Pakistan on my invitation.Apart from his many achievements,he is admired globally for his philanthropy.On behalf of our nation I thank him for his immense contribution towards polio eradication & poverty alleviation initiatives. pic.twitter.com/1tR9cICbhY

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 17, 2022

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آج وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

”انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر بل گیٹس کا مشکور ہوں“

علاوہ ازیں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ”ہلال پاکستان“ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ بل گیٹس کو صدر مملکت ڈاکٹر

عارف علوی نے ہلال پاکستان ایوارڈ دیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہلال امتیاز ایوارڈ حاصل کرنے پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ بل گیٹس دنیا بھر میں غربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف لڑے، آپ گراں قدر اور غیر معمولی خدمات کے لیے اعزاز کے مستحق ہیں۔