بل گیٹس پاکستان پہنچ گئے

بل گیٹس پاکستان پہنچ گئے

 ویب ڈیسک: معروف امریکی بزنس مین، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

دنیا کی امیرترین شخصیات کی فہرست میں شامل مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان کےدورے پر اسلام آباد پہنچ گئے.بل گیٹس صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،بل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گےجہاں انہیں کورونا اور پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی

جائےگی، بل گیٹس مختصر دورے کے بعد آج ہی واپس روانہ ہوجائیں گے۔