لاکھوں ڈالر کی غیر ملکی کرنسی بیرونِ ملک سمگل کرنے کی کوشش

لاکھوں ڈالر کی غیر ملکی کرنسی بیرونِ ملک سمگل کرنے کی کوشش

کراچی :جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 55 ہزار امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی ہے، جو غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کی جا رہی تھی۔
نمائندہ نیونیوز کراچی    کاشف منیر کے مطابق  پہلی کارروائی میں کسٹمز اہلکاروں نے ایک مشکوک مسافر کو روکا جو نجی ایئرلائن کے ذریعے تھائی لینڈ روانہ ہو رہا تھا۔ تلاشی لینے پر مسافر کے قبضے سے 31 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے، جنہیں قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں برطانیہ جانے والی ایک خاتون مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں چھپائے گئے 24 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ 
کسٹمز حکام نے کرنسی ضبط کر کے خاتون کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔پاکستان کسٹمز کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی منتقلی روکنے کے لیے چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ برآمد شدہ کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت لاکھوں میں بنتی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔-