گلگت: شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ شاہراہ قراقرم کے اپر کوہستان حصے میں کئی مقامات پر راستے بند ہو گئے ہیں، جس سے ٹریفک کی آمد و رفت رک گئی ہے۔
سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے راستے میں پھنسے 60 مسافروں کو محفوظ مقامات پر قائم پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ ٹریفک جلد بحال کی جا سکے۔