لاہور:پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔
یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ہے۔ قرارداد کے متن میں عالمی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس اصولی مؤقف کی مکمل تائید کرتا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات کا پائیدار حل صرف مؤثر سفارت کاری، مکالمے اور افہام و تفہیم میں ہی مضمر ہے۔ قرارداد کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں بلکہ امن ہی ترقی کی ضمانت ہے۔