گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

کراچی: یومِ پاکستان کے پروقار موقع پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر سندھ کابینہ کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں دونوں رہنماؤں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ یاد رہے کہ آج ملک بھر میں یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے اور سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔