کراچی کی شاہراہوں پر صورتحال قابو میں ٹریفک رواں دواں: میئر مرتضیٰ وہاب

کراچی کی شاہراہوں پر صورتحال قابو میں ٹریفک رواں دواں: میئر مرتضیٰ وہاب

کراچی :میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بارش کے بعد کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بڑی شاہراہوں پر صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے واضح کیا کہ شہر کے تمام انڈر پاسز ٹریفک کے لیے کھلے ہیں اور وہاں پانی جمع نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چند مخصوص علاقوں سے پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کی وجہ سے عارضی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم انتظامیہ ان مقامات پر فوری طور پر متحرک ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ   کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔