کراچی میں 13 اموات لاہور میں وقفے وقفے سے بارش

کراچی میں 13 اموات لاہور میں وقفے وقفے سے بارش

کراچی/لاہور: ملک کے دو بڑے شہروں میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔

 تاہم گزشتہ روز ہونے والی بارش شہرِ قائد کے باسیوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ مختلف حادثات و واقعات میں اب تک 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
دوسری جانب، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی بادلوں کا راج ہے اور شہر کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے۔