کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس نوجوان متاثرہ ٹریول ہسٹری صفر

کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس نوجوان متاثرہ ٹریول ہسٹری صفر

کراچی: شہر قائد میں منکی پاکس وائرس کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔ سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس، ڈاکٹر عبدالواحد راجپوت کے مطابق 22 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تمام علامات موجود ہیں۔

ڈاکٹر عبدالواحد راجپوت نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کی کوئی بین الاقوامی یا ملکی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے۔ اس نوجوان کا تعلق کراچی کے علاقے بفرزون سے بتایا گیا ہے۔

سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کے مطابق اس سال پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا تھا، اور یہ دوسرا تصدیق شدہ کیس ہے۔ اسپتال کے حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ منکی پاکس کی علامات پر نظر رکھیں، جن میں بخار، جسم میں خارش زدہ دانے، اور عمومی کمزوری شامل ہیں۔

ماہرین صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جیسے کہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے گریز، متاثرہ افراد سے جسمانی رابطے سے اجتناب، اور ہاتھوں کی صفائی۔

سندھ حکومت اور صحت کے حکام نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔