کراچی میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد؛ معرکہِ حق میں کامیابی پر افواجِ پاکستان اور قیادت کو زبردست خراجِ تحسین

 کراچی میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد؛ معرکہِ حق میں کامیابی پر افواجِ پاکستان اور قیادت کو زبردست خراجِ تحسین

کراچی :کراچی میں “معرکہِ حق” میں ملنے والی تاریخی کامیابی کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج اور ملکی قیادت کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ کانفرنس کے دوران مقررین نے دشمن کے خلاف حاصل ہونے والی اس فتح کو قومی بقا اور سلامتی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا  انہی کی مدبرانہ قیادت کی بدولت ہم نے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین نے بھی اپنے خطاب میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہِ حق میں کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ جب سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہو تو کوئی بھی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ شرکاء کی جانب سے افواجِ پاکستان کے لیے تعریفی کلمات  کے ساتھ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی حکمتِ عملی کو فتح کا ضامن قرار دیا گیا۔