لاہور،کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں بشمول ملیر، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال اور ڈی ای آئی اے میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے ہوا میں خنکی پیدا کر دی ہے۔ بادلوں کے ڈیرے اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے موسم ایک بار پھر سرما کی یاد دلانے لگا ہے۔