ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے میدان مار لیا

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے میدان مار لیا

لاہور : حکومتِ پنجاب کی جانب سے فروری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ 97.92 پوائنٹس کے ساتھ پورے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے بہترین ایڈمنسٹریٹر قرار پائے ہیں۔ رپورٹ میں سروس ڈیلیوری، فیلڈ مینجمنٹ اور عوامی شکایات کے ازالے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔کارکردگی کی دوڑ میں جنوبی پنجاب کے اضلاع نمایاں رہے۔

    مظفر گڑھ: 97.92 پوائنٹس (شاندار گورننس اور بہترین سروس ڈیلیوری)،    اوکاڑہ: 96.08 پوائنٹس (دوسری پوزیشن)،    لودھراں: 96.04 پوائنٹس (تیسری پوزیشن)،    رحیم یار خان: 95.84 پوائنٹس (چوتھی پوزیشن)،    بہاولنگر: 94.91 پوائنٹس (پانچویں پوزیشن)،بڑے شہروں کی مایوس کن کارکردگی رہی۔
حیران کن طور پر پنجاب کے بڑے صنعتی اور انتظامی مراکز رینکنگ میں کافی پیچھے رہے۔    فیصل آباد: 85.47 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں پوزیشن پر رہا، جسے “ایوریج” کارکردگی قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر محض 78.81 پوائنٹس کے ساتھ 32ویں نمبر پر رہے۔    ملتان: 78.45 پوائنٹس کے ساتھ 34ویں پوزیشن حاصل کر سکا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے کم اسکور حاصل کرنے والے اضلاع میں انتظامی بہتری کی فوری ضرورت ہے۔     راولپنڈی: 73.08 پوائنٹس (صوبے میں سب سے آخری یعنی 41ویں پوزیشن)،   گجرات: 74.09 پوائنٹس (40ویں پوزیشن)،    مری: 74.71 پوائنٹس (39ویں پوزیشن) پر رہے۔