ڈومیسائل کا حصول اب ڈیجیٹل فیسوں میں بھی تبدیلی منظور

ڈومیسائل کا حصول اب ڈیجیٹل فیسوں میں بھی تبدیلی منظور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں عوامی سہولت کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں، جن میں ڈومیسائل بنوانے کے روایتی طریقہ کار کو ختم کر کے اسے مکمل ڈیجیٹل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔نئے فیصلے کے مطابق اب پنجاب بھر کے شہریوں کو ڈومیسائل بنوانے کے لیے سرکاری دفاتر کے بار بار چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔ ڈومیسائل کے حصول کا پورا عمل آن لائن کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کرا سکیں گے اور ڈیجیٹل طریقے سے اپنی دستاویز حاصل کر سکیں گے۔
صوبائی کابینہ نے ڈومیسائل کی فیس میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 550 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد فیسوں کے نظام میں یکسانیت لانا اور عوام پر اضافی مالی بوجھ کم کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے جرائم اور بچوں کی ہراسمنٹ کو روکنے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز نے “پنجاب سائبر کرائم یونٹ” کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ یونٹ خاص طور پر آن لائن ہراسانی کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کرے گا اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنائے گا۔ڈومیسائل کی درخواست سے لے کر اجرا تک تمام مراحل آن لائن ہوں گے۔ ای گورننس کے ذریعے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا۔ سوشل میڈیا پر بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی یونٹ فعال ہوگا۔ فیسوں کو کم اور طریقہ کار کو سادہ بنا دیا گیا ہے۔