ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار صرف انڈور تقریبات کے لیے محدود رعایت کی

ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار صرف انڈور تقریبات کے لیے محدود رعایت کی

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت ڈرون کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی کی مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق، کھلی فضا میں ہر قسم کے ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی رہے گی۔ یہ اقدام حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
 سڑکوں، چوکوں، پارکوں اور دیگر کھلے مقامات پر ڈرون اڑانا قانوناً جرم تصور ہوگا۔ حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے شادی ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی ہے۔ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کا سدِباب کیا جا سکے۔ صوبے بھر کی انتظامیہ کو حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔