چار سال سے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو بچانے والوں کے خلاف پی اے سی ون کا بڑا ایکشن رپورٹ

چار سال سے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو بچانے والوں کے خلاف پی اے سی ون کا بڑا ایکشن رپورٹ

چار سال سے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو بچانے والوں کے خلاف پی اے سی ون کا بڑا ایکشن, کارروائی نہ کرنے والے حکام کا تعین کر کے 30 دن میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) میں سال 2022 میں مالی بے ضابطگیاں ثابت ہونے کے باوجود اب تک کوئی قانونی اقدام نہ اٹھائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین افتخار حسین چھچھر نے سرکاری افسران کے رویے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام قصوروار ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے ہی راضی نہیں ہیں، جس کے باعث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کمیٹی نے محکمانہ احتساب کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا، جس پر سپیشل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے پی اے سی ون کی تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔