پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ایئربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ، کبوتر بازی اور لیزر لائٹس پر پابندی

پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ایئربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ، کبوتر بازی اور لیزر لائٹس پر پابندی

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے ہوائی اڈوں اور ایئربیسز کے گردونواح میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ اقدام پروازوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق، ہوائی اڈوں اور ایئربیسز کے 13 کلومیٹر کے دائرے میں کبوتر بازی، لیزر لائٹ کے استعمال اور جانوروں کی آلائشیں پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ صوبے بھر میں ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر 30 روز کے لیے کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔