پنجاب میں ایک سال میں 100 منصوبے شروع اپریل میں مزید 100 گرین بسیں آئیں گی: عظمیٰ بخاری

پنجاب میں ایک سال میں 100 منصوبے شروع اپریل میں مزید 100 گرین بسیں آئیں گی: عظمیٰ بخاری

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ حکومت پنجاب کے تحت اپریل کے آخر تک 100 نئی گرین بسیں صوبے میں پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ    پنجاب کا کوئی بھی ضلع ان جدید گرین بسوں سے محروم نہیں رہے گا۔
    صوبے میں محض ایک سال کے دوران 100 کے قریب نئے منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں۔    وزیراعلیٰ پنجاب کی گورننس باتوں کے بجائے عملی کام پر مبنی ہے اور صوبے کے وسائل شفاف طریقے سے عوام پر خرچ ہو رہے ہیں۔
مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ لوگوں کے نصیب میں صرف رونا دھونا اور ملک کے خلاف سازشیں کرنا لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والوں کے برعکس حکومت کی توجہ صرف عوامی خدمت پر مرکوز ہے۔
اس موقع پر وزیر زراعت عاشق کرمانی نے زرعی شعبے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ     پنجاب میں اس بار توقع سے کہیں زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی ہے۔    وزیراعلیٰ پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کے ثمرات اب عوام اور کاشتکاروں تک پہنچ رہے ہیں۔    حکومت زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔