پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت ٹرانس شپمنٹ کارگو میں

پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت ٹرانس شپمنٹ کارگو میں

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی بندرگاہ (KPT) پر طویل عرصے سے موجود پرانے کنٹینرز اور اضافی سامان کو ہٹانے کے لیے 30 روزہ حتمی مہلت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ علاقائی صورتحال کے باعث بندرگاہوں پر بڑھتے ہوئے کارگو بوجھ کو سنبھالنے کے لیے کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں بندرگاہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے درج ذیل نکات پر زور دیا گیا۔ وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ موجودہ علاقائی حالات کی وجہ سے پاکستانی بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو کے حجم میں اضافہ ہوا ہے، جس کے لیے جگہ بنانا ناگزیر ہے۔
 کے پی ٹی (KPT) اور ٹرمینل آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کنٹینرز کو محفوظ اور متبادل مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر ‘شفٹنگ پلان’ پیش کریں۔ بندرگاہ پر رش کم کرنے کے لیے کارگو کو آف ڈاک ٹرمینلز پر منتقل کرنے کا واضح کمرشل میکنزم بنانے اور اس کا مکمل ریکارڈ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ نہ صرف کنٹینرز بلکہ بندرگاہ پر موجود درج ذیل سامان کو بھی فوری ہٹایا جائے۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد لاجسٹکس کے نظام کو جدید بنانا اور عالمی تجارت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ بندرگاہ پر رش کم ہونے سے تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔