لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے جس نے معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذہانت اور بے مثال جذبے کا اعتراف آج پوری دنیا کر رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جنگ کے کٹھن حالات کے دوران بھی کسی ایک پاکستانی کے چہرے پر بھی پریشانی یا خوف دکھائی نہیں دیا، کیونکہ پوری قوم کو اس بات پر کامل یقین تھا کہ ہمارے محافظ سرحدوں پر جاگ رہے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اپنی افواج پر یہی بھروسہ ملک کی اصل طاقت ہے۔