وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی اسوہ کاملہ کانفرنس میں شرکت ،نئے قائم ہونے والے شیخ عبدالقادر جیلانی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی اسوہ کاملہ کانفرنس میں شرکت ،نئے قائم ہونے والے شیخ عبدالقادر جیلانی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا

– Advertisement –

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے اسوہ کاملہ کانفرنس میں شرکت کی اور نئے قائم ہونے والے شیخ عبدالقادر جیلانی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس اے جے آر آئی) کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں میں انسانیت کی خدمت، اخلاقیات اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور نئی نسل کو ان کے روحانی ورثے اور بنیادی اقدار سے جوڑنے کے لیے تحقیق اور مکالمے کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی عدل، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کا بہترین نمونہ ہے۔

– Advertisement –

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے خانقاہ کو یتیموں، مسافروں اور مسکینوں کی پناہ گاہ بنا کر اسی پیغام کو آگے بڑھایا۔انہوں نے زور دیا کہ حقیقی روحانیت صرف عبادت اور خدا کی یاد م ہیں ہی نہیں ہے بلکہ انسانیت کی خدمت میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جذبہ آج ریاستی سطح پر بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ غربت کے خاتمے کی وزارت اسی عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ کوئی بھی یتیم سہارے کے بغیر نہ رہے، خواتین کی عزت کی جائے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

– Advertisement –