وزیراعلیٰ پنجاب کا ‘رمضان نگہبان مشن’ تکمیل کے قریب 28 لاکھ خاندان مستفید

وزیراعلیٰ پنجاب کا ‘رمضان نگہبان مشن’ تکمیل کے قریب 28 لاکھ خاندان مستفید

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جاری ‘رمضان نگہبان پیکج’ کی تقسیم کا عمل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے مستحقین تک امداد پہنچانے کا 95 فیصد ہدف کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں 30 لاکھ امدادی کارڈز بھیجے جا چکے ہیں، جن میں سے 28 لاکھ 2 ہزار سے زائد کارڈز شہریوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
اب تک 90 فیصد سے زائد شہری اپنے مخصوص کارڈز کے ذریعے امدادی رقم حاصل کر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر مستحقین کو 25.29 ملین روپے سے زائد کی رقم فراہم کی جا چکی ہے۔
 حکومت نے انتہائی قلیل وقت میں اپنے مجموعی ہدف کا 95 فیصد حصہ مکمل کر کے گڈ گورننس کی نئی مثال قائم کی ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ امدادی کارڈز کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں ‘مریم کے مہمان دسترخوان’ کا سلسلہ بھی پوری آب و تاب سے جاری ہے، جہاں روزانہ لاکھوں افراد کو عزت و احترام کے ساتھ افطاری کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کا مقصد صرف امداد دینا نہیں بلکہ ضرورت مندوں کی دہلیز پر جا کر ان کی عزتِ نفس کا تحفظ کرنا ہے۔