لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ پروگرام کے تحت انٹرنیز کو ہر ماہ 60 ہزار روپے دیے جائیں گے اور 3 ماہ کی انٹرن شپ مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ بھی حاصل ہوگا۔
پروگرام میں خواتین کے لیے 50 فیصد نشستیں مخصوص ہیں، اور انٹرنیز کو یونیسکو سرٹیفیکیشن، جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی تربیت اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ و انوائرنمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی پر کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے نوجوان 29 مارچ تک آن لائن epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر درخواست دے سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور حکومت نوجوانوں کی شمولیت کا خیرمقدم کرتی ہے۔