لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت دی ہے۔
مریم نواز نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ جلوسوں اور مجالس کے دوران حفاظتی اقدامات کی نگرانی جاری رکھیں اور مساجد میں معتکفین کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر آج ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، کئی سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز سے بند کیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔