وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام سے روشنیاں گل کرنے کی اپیل

وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام سے روشنیاں گل کرنے کی اپیل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کے عالمی دن کے حوالے سے کل پنجاب بھر میں “ارتھ آور” منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کل 28 مارچ کو رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک اپنے گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز کی غیر ضروری روشنیاں بند کر کے اس مہم کا حصہ بنیں۔ اس مہم کی براہِ راست نگرانی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کریں گی تاکہ صوبائی سطح پر اس کے اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔    وقت  رات 8:30 سے 9:30 بجے تک ہے۔     ہدف  توانائی کے محفوظ استعمال کا عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔    مقصد  ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور زمین کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کا ساتھ دینا ہے۔
    وزیراعلیٰ   پنجاب نے  پیغام دیا کہ   نئی نسل کو محفوظ، صاف اور سرسبز ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ‘ارتھ آور’ محض ایک گھنٹے کے لیے روشنیاں بند کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ کرہ ارض سے ہماری محبت اور اجتماعی ذمہ داری کا اظہار ہے۔حکومتِ پنجاب کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا ایک مثبت اور ماحول دوست تشخص بھی ابھرے گا۔