وزیراعلیٰ مریم نواز کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن اور ‘بچت

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن اور ‘بچت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی جنگی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے اہم ملاقات کے بعد، صوبائی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں ممکنہ تعطل کے پیشِ نظر، طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ‘پٹرولیم بچت پالیسی’ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ، پیرا (PRA) اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سپلائی کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
 مریم نواز شریف نے خاص طور پر زرعی مقاصد کے لیے ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ خوراک کی سیکیورٹی متاثر نہ ہو۔پنجاب بھر میں مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد پر پٹرول یا ڈیزل بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پٹرول پمپس پر عوام کو طویل قطاروں کی اذیت سے بچایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ معاشی تحفظ کے لیے اس وقت مشکل اور فوری فیصلے کرنا ناگزیر ہو چکے ہیں۔