وزیراعلیٰ سندھ کا گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم، چھوٹے آبادگاروں کے مفادات کے تحفظ کا عزم

وزیراعلیٰ سندھ کا گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم، چھوٹے آبادگاروں کے مفادات کے تحفظ کا عزم

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم خریداری پالیسی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانے اور کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خوراک کو خصوصی ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے دوران چھوٹے آبادگاروں پر بھرپور توجہ دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خریداری کا عمل ان آبادگاروں سے شروع کیا جائے جنہوں نے حکومت سے سبسڈی حاصل کی ہے، تاکہ براہِ راست محنت کش کسان کو فائدہ پہنچ سکے۔
مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو حکم دیا کہ     صوبے کے تمام اضلاع میں قائم گندم خریداری مراکز کو فوری طور پر متحرک کیا جائے۔   خریداری مہم کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ ہدف وقت پر حاصل ہو سکے۔    کاشتکاروں کو ان کی فصل کی بروقت ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کرنا ملک کے غذائی تحفظ (Food Security) اور مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کا ریڑھ کی ہڈی ہے اور حکومت ہاریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے کہاکہ   زراعت ہمارا ترجیحی شعبہ ہے، ہم ہاریوں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔