‘نیو نیوز’ اندرونی کہانی سامنے لے آیا پیپلز پارٹی کے تحفظات اور صدر زرداری کی

‘نیو نیوز’ اندرونی کہانی سامنے لے آیا پیپلز پارٹی کے تحفظات اور صدر زرداری کی

اسلام آباد/کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے پیچھے چھپے اصل محرکات سامنے آگئے ہیں۔ ‘نیو نیوز’ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ تبدیلی محض انتظامی نہیں بلکہ ایک بڑے سیاسی معاہدے کا نتیجہ ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو گورنر ہاؤس کی حالیہ سرگرمیوں پر شدید اعتراضات تھے۔

    گورنر ہاؤس میں منعقدہ ’کراچی کا مستقبل‘ سیمینار پر پیپلز پارٹی کو سخت تحفظات تھے، جسے صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت تصور کیا گیا۔ سب سے اہم انکشاف یہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے 28 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کو گورنر سندھ کی تبدیلی سے مشروط کر دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے اسی دباؤ پر وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کی چھٹی کر کے نہال ہاشمی کو لانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب، اپنے نامزد کردہ گورنر کی اچانک تبدیلی پر ایم کیو ایم پاکستان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ گورنر کی تبدیلی پر انہیں بالکل اعتماد میں نہیں لیا گیا اور اس فیصلے کا علم انہیں میڈیا کے ذریعے ہوا۔

    ایم کیو ایم نے اس فیصلے کو اتحادی سیاست کے اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد مشاورت کے بعد اپنالائحہ عمل طے کریں گے۔