نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کراچی : نہال ہاشمی نے باضابطہ طور پر گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس کے لان میں مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریبِ حلف برداری میں صوبے کی سیاسی اور انتظامی قیادت نے بھرپور شرکت کی، جن میں شامل تھے،    وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ،  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،   آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام ،سندھ اسمبلی کے اراکین اور صوبائی وزراء کی بڑی تعداد شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق، حلف اٹھانے کے بعد گورنر نہال ہاشمی نے صوبے کی ترقی اور وفاق و صوبے کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر شرکاء نے نئے گورنر کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔