ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز پر خواتین مسافروں کی سہولت کیلئے "جینڈر ریسپانسیو پروٹوکولز” نافذ

ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز پر خواتین مسافروں کی سہولت کیلئے “جینڈر ریسپانسیو پروٹوکولز” نافذ

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات پر ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز پر خواتین مسافروں کی سہولت کے لئے “جینڈر ریسپانسیو پروٹوکولز”(صنفی حساس ضابطہ کار) نافذ کر دیئے گئے ہیں۔

پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کے اندر آگاہی پوسٹرز آویزاں کیے جائیں گے، سٹیشنز پر باقاعدہ اعلانات نشر ہوں گے اور ریلوے عملے کو جینڈر سینسٹائزیشن اور خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ خواتین مسافروں کے لیے پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

– Advertisement –

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ریفربش ہونے والی ٹرینوں میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے نشستیں مختص کی جائیں گی جبکہ بڑے ریلوے سٹیشنز پر ان کے لیے وہیل چیئرز کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو قیمتی اثاثہ سمجھتا ہے اور ان کی سہولت و بہتری کے لیے ہرممکن اقدام جاری رکھے گا۔

– Advertisement –