ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں آج فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اچانک 2,500 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج کی یہ کمی قدرے معمولی سمجھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہو کر 3,643 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں تبدیلی سونے کی قیمت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔