– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):مقبول احمد گوندل نے آ ڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں مقبول احمد گوندل (PA&AS/BS 22) سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج صاحبان، آڈیٹر جنرل آفس کے افسران، سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔تقریب حلف برداری کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان محمد سلیم خان نے چلائی۔
– Advertisement –