معرکہِ حق کا ایک سال مکمل ڈاکیارڈ میں پُروقار تقریب وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

معرکہِ حق کا ایک سال مکمل ڈاکیارڈ میں پُروقار تقریب وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

کراچی :کراچی ڈاکیارڈ میں ‘معرکہِ حق’ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک و قوم کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد فضا حب الوطنی کے جذبوں سے لبریز ہو گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ تقریب میں عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔