محکمہ موسمیات کی عید پر ٹھنڈے موسم کی

محکمہ موسمیات کی عید پر ٹھنڈے موسم کی

اسلام آباد/لاہور: ملک کے بیشتر حصوں میں مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے کے باعث بارش اور ژالہ باری کا راج ہے، جس نے موسم کو ایک بار پھر سرما کی یاد دلا دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک کے شمالی علاقوں اور بلند پہاڑی سلسلوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری نے مناظر بدل دیے ہیں۔  لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں ابرِ رحمت برسنے سے جل تھل ایک ہو گیا۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر سفیدی بکھر گئی ہے، جس سے سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔
کئی مقامات پر ژالہ باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے پنکھے بند اور گرم کپڑے دوبارہ نکل آئے۔