محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور: محکمہ موسمیات نے 20 مارچ تک پنجاب کے طول و عرض میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔بارش کا یہ سلسلہ پنجاب کے شمالی، وسطی اور جنوبی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔   راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ میں بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
 لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا کے علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی سمیت بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بادلوں کے ڈیرے رہیں گے۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور خاص طور پر مری اور گلیات جیسے سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کو موسم کی صورتحال دیکھ کر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کٹائی کے مراحل میں موجود فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔