عالمی ادارے ‘اپسوس’ نے بھی مریم نواز کے گورننس ماڈل پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی: رمضان ریلیف پیکیج بڑا

عالمی ادارے ‘اپسوس’ نے بھی مریم نواز کے گورننس ماڈل پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی: رمضان ریلیف پیکیج بڑا

لاہور: عالمی شہرت یافتہ تحقیقاتی ادارے اپسوس (IPSOS) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گڈ گورننس ماڈل اور عوامی فلاحی اقدامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ ادارے کی حالیہ رپورٹ میں رمضان المبارک کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو عام آدمی کے لیے بڑا معاشی ریلیف قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں قائم کیے گئے سہولت بازاروں اور نگہبان رمضان پیکیج نے مہنگائی کے دور میں غریب طبقے کو سہارا دیا۔ اپسوس نے اپنی تحقیق میں درج ذیل پہلوؤں کو خاص طور پر سراہا ہے۔اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کو ایک کامیاب معاشی پالیسی قرار دیا گیا ہے۔
مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف وزیراعلیٰ کی سخت مانیٹرنگ کے نتائج کو مثبت قرار دیا گیا۔ مستحقین تک حق پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا اور جدید نظام کے استعمال کی تعریف کی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے “گڈ گورننس” ماڈل نے نہ صرف صوبائی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے۔ اپسوس جیسے ادارے کی جانب سے توثیق اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت کے معاشی اقدامات کے اثرات زمینی سطح پر عوام تک پہنچ رہے ہیں۔