کراچی : پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی ملک 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق وہ گزشتہ 5 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے بعد وہ تین دن سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز پیر (23 مارچ)، سہ پہر 3:30 بجے ڈی ایچ اے (DHA) فیز 8، کراچی میں ادا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شازیہ مری اور دیگر سیاسی قیادت نے شیری رحمٰن سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔