سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے شہری خوفزدہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔ ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے بعد علاقے میں خوف کی کیفیت برقرار رہی۔