کراچی: حکومتِ سندھ نے کل 13 مارچ 2026، بروز جمعہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل (Public Holiday) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کل صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر، نیم سرکاری ادارے، خود مختار کارپوریشنز اور مقامی کونسلز بند رہیں گی۔
اس نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ اس پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے اس تعطیل کو مدنظر رکھیں۔