بیرسٹر امجد ملک، چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز
بیرسٹر امجد ملک نے سابق چیف آرگنائزر اور کوآرڈینیٹر جدہ ریجن راجہ محمد کمال کے انتقال پر ان کے بیٹے راجہ بلال کمال سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ مخلص اور وفادار پارٹی ساتھیوں کا بچھڑ جانا آسان نہیں ہوتا۔ راجہ محمد کمال مرحوم نہ صرف ایک سرگرم سیاسی کارکن تھے بلکہ انہوں نے پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،راجہ ظفر اقبال ،چوھدری محمد اکرم اور ملک محمد منظور صاحب بھی مرحوم کی علالت کے دوران مسلسل رابطے میں رہے۔ راجہ محمد کمال کی وفات مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ مرحوم قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ ساتھی تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی پوری قیادت اور کارکنان اس غم کی گھڑی میں راجہ محمد کمال کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔