حکومتِ پنجاب  کا  صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان

حکومتِ پنجاب  کا  صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے سکیورٹی صورتحال اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی حکومت نے یومِ علیؓ کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق      لاہور سمیت پنجاب بھر میں 30 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔    صوبہ بھر میں شیڈولڈ 217 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ امن و امان برقرار رہے۔
پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے عالمی منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اثرات تمام ملکوں کی معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ان عالمی معاشی لہروں سے متاثر ہو رہا ہے۔
معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول پنجاب، سلمیٰ بٹ نے رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے بتایا کہ     پنجاب کے رمضان بازاروں سے روزانہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد استفادہ کر رہے ہیں جہاں اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔